رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے آفس نے آج اعلان کیا ہے کہ کل ۵ مئی ۲۰۱۹ کو پہلی شوال المکرم اور عید سعید فطر ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی کے آفس سے اعلان کیا گیا متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
رمضان کے مبارک مہینہ میں آپ تمام لوگوں کے اعمال و عبادات کی قبولیت کا خواہاں ہوں ، ایران کے شریف عوام کی خدمت میں خبر دی جا رہی ہے کہ چاند کمیٹی کے معتبر و موثق افراد کی طرف سے خبر موصول ہوئی ہے کہ ملک کے مختلف حصہ میں چاند دیکھا گیا ہے ، شوال المکرم کا یہ چاند ۴ جون ۲۰۱۹ بمطابق ۲۹ رمضان المبارک ۱۴۴۰ ہجری قمری کی شام میں رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنه ای (مدظله العالی) کے لئے ثاب ہو گیا ہے ، اس وجہ سے کل بروز چہارشنبہ ۵ جون عید الفطر ہے ۔
عید الفطر کی مناسبت سے تمام مومن بھائی اور بہنوں و مومن ایرانی قوم کی خدمت میں مبارک باد پش کی جاتی ہے اور کل پورے ملک میں عید الفطر کی نماز منعقد ہوگی ۔
دفتر مقام معظم رهبری
۱۴ خرداد ۱۳۹۸
۴ جون ۲۰۱۹
عید سعید الفطر کی نماز کل ۸:۳۰ بجے مصلی امام خمینی رہ تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں پڑھی جائے گی ۔